کراچی (نیوز ڈیسک) کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں رکشہ ڈرائیور نے مبینہ طور پر ٹریفک پولیس کے رویئے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اپنے رکشہ کو آگ لگالی۔
رکشہ کو آگ لگانے والے ڈرائیور نے الزام لگایا کہ ٹریفک پولیس نے اس سے رشوت مانگی تھی، نہ دینے پر چالان کردیا گیا۔
ٹریفک پولیس کا موقف ہے کہ کاغذات نہ ہونے پر رکشہ ڈرائیور کا چالان کیا گیا، بعد ازاں رکشہ ڈرائیور شوکت امین نے ٹریفک پولیس کو حلف نامہ جمع کرادیا۔
رکشہ ڈرائیور کا کہنا تھا کہ ٹریفک اہلکار نے کاغذات مانگے، جس پر اس کا بلڈ پریشر ہائی ہوگیا اور جذبات میں آکر رکشے کو آگ لگادی۔
بریکنگ
- •دورۂ سری لنکا کیلئے تمام کھلاڑی پُرجوش ہیں، بابر اعظم
- •کے الیکٹرک کا لائسنس منسوخ کیا جائے: حافظ نعیم الرحمٰن
- •ایئر پورٹس کی زمینوں پر قبضے، خواجہ سعد رفیق کا وزیرِ اعلیٰ سندھ سے رابطہ
- •عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں سے ووٹ کا حق لیے جانے کی ترمیم چیلنج کر دی
- •دعا زہرا کی عمر 15سے 16سال کے درمیان ہے، نئی میڈیکل رپورٹ میں انکشاف