کراچی، نجی سکولز 15 سال سے زائد عمر کے طلبہ ویکسی نیشن کرانے کے پابند

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈائریکٹر جنرل پرائیوٹ انسٹی ٹیوشن سندھ ڈاکٹر منسوب صدیقی نے نجی سکولوں کو مراسلہ جاری کیا ہے جس میں انہیں این سی او سی کے فیصلے کے مطابق 15 سال سے زائد عمر کے طلبہ کی ویکسی نیشن کرانے کا پابند کیا گیا ہے ۔ جمعہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق انہوں نے مراسلہ میں تاکید کی کہ تمام طلبہ کو ابتدائی طبی معائنے کے بعد ویکسین لگوائی جائے اور اس ضمن میں تمام سکولوں کے سربراہان ڈائریکٹر جنرل پرائیوٹ انسٹی ٹیوشن سندھ کو روزانہ کی بنیاد پر ڈیٹا ارسال کریں۔