کرائسٹ چرچ ٹیسٹ کے پہلے دن جنوبی افریقا کی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف 95 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
کرائسٹ چرچ میں جاری ٹیسٹ کے پہلے دن جنوبی افریقا کی ٹیم نیوزی لینڈ کی بولنگ کے سامنے بے بس ہوگئی، زبیر حمزہ 25 اور وکٹ کیپر کائل ویرین 18 رنز بناکر نمایاں رہے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری نے 23 رنز دیکر 7 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، میزبان ٹیم نے پہلے دن کے اختتام تک تین وکٹ پر 116 رنز بنالئے ہیں۔
ہینری نکلز 37 اور نائٹ واچ مین نیل وینگنر 2 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔
A very successful and dominant first day by New Zealand ?
Catch the highlights and replay on-demand on Spark Sport ?#SparkSport #NZvSA @BLACKCAPS pic.twitter.com/FWtJS6TZV1
— Spark Sport (@sparknzsport) February 17, 2022