ممبئی (شوبز ڈیسک)بولی وڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف نے امیتابھ بچن کو اپنے ایک معصومانہ سوال پر لاجواب کردیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں اداکار اکشے کمار اور اداکارہ کترینہ کیف نے اپنی فلم’ سوریا ونشی‘ کی تشہیر کے سلسلے میں کون بنے گا کروڑ پتی شو میں شرکت کی، جس کی میزبانی سپراسٹار امیتابھ بچن گزشتہ دو دہائیوں سے کر رہے ہیں۔امیتابھ بچن شو میں کھیلے جانے والے کھیل کے قوائد کترینہ اور اکشے کو سمجھاتے ہیں ، جس کے بدلے میں پوچھے جانے والا سوال میزبان کو لاجوب کردیتا ہے۔ اداکارہ نے پوچھا کہ ’کیا یہ لائف لائن ہم ایک بار استعمال کر سکتے ہیں یا پھر ہر سوال کے جواب کے لیے؟‘کترینہ کیف کے اس معصومانہ سوال پر امیتابھ بچن بالکل خاموش ہوگئے اور حیرانی میں اداکارہ کو دیکھنے لگے۔ اکشے کمار کترینہ کے سوال پر اپنی ہنسی پر قابو نہ رکھ سکے اور انہوں نے میزبان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’سر یہ بہت دلچسپ سوال ہے اور ایسا سوال آپ کے شو میں کبھی کسی نے نہیں پوچھا ہوگا۔
بریکنگ
- •22 سال سزا کاٹنے والا عین رہائی والے دن جیل سے فرار ہوگیا
- •شاداب خان نے پرفارم نا کیا تو کپتان انہیں ڈراپ کر دیں گے، ذکاء اشرف
- •دو روز میں 44 ریفرنسز کا ریکارڈ اسلام آباد کی احتساب عدالتوں میں جمع
- •شوبز انڈسٹری میں بہت سارے لوگوں کو ہراساں ہوتے دیکھا، عفت عمر
- •قائد اعظم یونیورسٹی میں طلبہ یونین بحال کرنے کا فیصلہ