کالی چائے سے وزن کیسے کم کیا جائے؟

اکثر لوگ چائے صرف ذائقے کے لیے پیتے ہیں اور چائے میں دودھ کے ساتھ ساتھ چینی کا بھی خوب استعمال کرتے ہیں۔ تاہم اس کے برعکس کالی چائے کے فوائد کہیں زیادہ ہیں۔

تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ کالی چائے میں Theaflavins اور Thearubigin نامی اجزا موجود ہوتے ہیں۔ یہ دونوں اجزا وزن کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

سائنس دانوں نے جب یہ مرکبات ان چوہوں کو دئیے، جنھیں موٹا کرنے کے لیے مرغن خوراک دی جارہی تھی، تو ان کا بڑھتا ہوا وزن نہ صرف رُک گیا بلکہ اس میں کمی بھی ہوئی۔

تجربات کے دوران سائنس دانوں کو پتہ چلا کہ جب چوہوں کی خوراک میں کالی چائے سے حاصل کردہ کچھ اجزا شامل کیے گئے، تو ان کے کولیسٹرول کی سطح اور خون میں موجود چربیلے مرکبات میں بھی کمی ہوئی۔