راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) کالعدم تحریک لبیک پاکستان کا لاہور سے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ شروع ہوگیا ہے، پولیس نے کنٹینرز لگا کر راستے بند کردیے ہیں۔
راولپنڈی میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات اور اندرون شہر کے بیشتر راستے بند کردیے گئے۔
پولیس کی جانب سے روڈ پر کنٹینرز لگا کر فیض آباد کی طرف جانے والا راستہ بند کردیا گیا۔
فیض آباد اوجڑی کیمپ کے روڈ کو بھی بند کرکے سیل کر دیا گیا، راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس صدر سے فیض آباد تک بند کر دی گئی۔
سڑکیں بلاک ہونے سے لوگوں کو سخت مسائل کا سامناکرنا پڑااور ٹریفک کا بھی بے پناہ رش دیکھنے میں آیا۔
بریکنگ
- •نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کو عہدے سے ہٹانے کیلئے درخواست دائر
- •سعودی عرب اور کویت کے درمیان معاہدے کی توثیق
- •سائفر کیس:چیئرمین پی ٹی آئی، شاہ محمود قصور وار قرار، چالان خصوصی عدالت میں جمع
- •کوئٹہ، زیرِعلاج کانگو مریضوں کی تعداد 4 ہو گئی
- •نواز شریف نے2017 کے کرداروں کا احتساب خدا پر چھوڑ دیا، اسحاق ڈار