کابل ایئرپورٹ دوبارہ سے بحال

قطری حکام نے بتایا کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ہوائی اڈے سے بین الاقوامی پروازیں دوبارہ شروع ہو رہی ہیں۔

کابل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قطری حکام نے کہا کہ کابل ایئرپورٹ اب 90 فیصد کام کر رہا ہے۔

حکام نے اعلان کیا ہے کہ قطر ایئرویز کی ایک پرواز غیر ملکی مسافروں کو لے کر آج کابل سے روانہ ہوگی۔