کابل ائیرپورٹ پر ہونے والے خودکش حملے میں بھارتی ہاتھ ملوث ہونے کا انکشاف

نیویارک (ویب ڈیسک) امریکی جریدے نے 26اگست2021کو کابل ائیرپورٹ پر ہونے والے خودکش حملے میں بھارتی ہاتھ ملوث ہونے کا انکشاف کیا۔

تفصیلات کے مطابق انتہا پسند اور دہشت گرد بھارت کا چہرہ دنیا کے سامنے ظاہر ہونے لگا، امریکی اخبار نے انتہا پسند اور دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث بھارت کا چہرہ بے نقاب کردیا۔

نیویارک ٹائمز کی رپورٹ میں واضح ہوگیا ہے کابل ائیرپورٹ پر چھبیس اگست دو ہزار اکیس کو ہونے والے خودکش حملے کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے رپورٹ میں ہوشربا انکشافات کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملوں کی منصوبہ بندی بھارت کی گئی، امریکی اور غیر ملکی انٹیلی جنس حکام نے حملہ آور کا پروفائل تیار کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق 30 اگست کو آخری امریکی فوجی کے جانے کے بعد سے امریکہ نے کابل میں کوئی فضائی حملہ نہیں کیا ، حملہ آور عبدالرحمان لوغاری رچنا یونیورسٹی نیودہلی کاطالب علم تھا، جو پل چرغی اور پراوان صوبے کی جیلوں میں قید کاٹ چکا ہے اور حملے سے چند روز پہلے جیل سے رہا ہوا تھا۔

امریکی سی آئی اے نے نشاندہی کی تھی کہ لوغاری داعش کی کئی تخریبی سرگرمیوں میں ملوث تھا اور دوہزار سترہ میں انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کرنے کی غرض سے بھارت منتقل ہوا، نئی دہلی کی سازش کے سلسلے میں گرفتار بھی ہوا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اقوام متحدہ نےبھی کیرالہ اور کرناٹکا میں دہشت گرد گروپوں کی موجودگی کا انکشاف کیا تھا اور کہا تھا کہ کئی بھارتی علاقائی اور عالمی دہشت گردی میں ملوث ہوسکتے ہیں۔

امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ بھارت کےدہشت گرد گروپوں کی سرپرستی اورمختلف نیٹ ورکس سے روابط اور سرپرستی کے واضح ثبوت ہیں۔