ڈھاکا ٹیسٹ میں بارش: دونوں ٹیمیں ہوٹل میں موجود

ڈھاکہ میں مسلسل بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے دونوں ٹیموں کو فی الحال ہوٹل میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

میچ آفیشلز کے فیصلے کے بعد ٹیمیں ہوٹل سے اسٹیڈیم روانہ ہوں گی۔

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں مسلسل بارش کے باعث دوسرے روز کا کھیل 6 اعشاریہ 2 اوورز کے بعد ہی ختم کردیا گیا تھا جبکہ پہلے دن کا کھیل کم روشنی کے باعث وقت سے قبل ختم کردیا گیا تھا۔