اسلام آباد(شوبز ڈیسک)ڈرامہ سیریل ‘خدا اور محبت 3’ ناصرف پاکستان بلکہ سرحد پار پڑوسی ملک میں بھی بہت پسند کیا گیا ہے۔جمعہ کو ڈرامہ سیریل ‘خدا اور محبت 3’ کی آخری قسط نشر کی گئی ہے جس کے بعد سے یہ ڈرامہ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ کر رہا ہے۔ٹوئٹر پر ایک مداح نے اپنے ٹوئٹ میں ڈرامے کی مقبولیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ‘ واو واہ، خدا اور محبت 3 کی آخری قسط پڑوسی ملک میں ویڈیو شیئرنگ ایپ یوٹیوب پر تیسرے نمبر پر ٹرینڈ کر رہی ہے’۔مداح نے اس شاندار کامیابی پر ڈرامے کی پوری ٹیم کو مبارکباد بھی دی۔اس ڈرامے کی ہر نئی نشر ہونے والی قسط سے اس کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوا یہی نہیں بلکہ یہ ڈرامہ پاکستان کے ٹوئٹر ٹرینڈ پینل پر ہر ہفتے سرفہرِست ٹرینڈز میں شامل رہا۔