پاکستان ٹیلی وژن اسپورٹس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر نعمان نیاز کے والد انتقال کرگئے۔
ڈاکٹر نعمان نیاز نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے والد کی یادگار تصاویر شیئر کیں۔ ٹوئٹر پر شیئر کی گئی تصاویر میں نعمان نیاز نے کہا کہ ’میرے والد لیفٹیننٹ جنرل حامد نیاز 86 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔‘
نعمان نیاز نے کہا کہ ’میرے والد ناصرف ایک باپ بلکہ دیانتداری اور دیانت کے اعتبار سے اعلیٰ ترین اور ایک حقیقی انسان تھے۔‘ اُنہوں نے جذباتی ہوتے ہوئے لکھا کہ ’میں سوچ بھی نہیں سکتا کہ وہ ہمیں چھوڑ گئے ہیں۔‘
اس سے قبل نعمان نیاز نے اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ’میں گھر واپسی کی پرواز میں سوار ہونے کا انتظار کر رہا ہوں، میرے والد، دوست اور ایک ایسا شخص جس نے میری بدحالی سے گزرنے میں میری مدد کی وہ وینٹی لیٹر پر ہے۔‘ نعمان نیاز نے کہا تھا کہ ’میں مضبوط نہیں ہوں، میں ایک کمزور گمراہ انسان ہوں، میں آپ کی دعاؤں کا طلب گار ہوں۔‘
بریکنگ
- •تھائی لینڈ: وزیراعظم نے پارلیمنٹ تحلیل کرکے مئی میں عام انتخابات کا اعلان کردیا
- •عمران خان کے بھانجےاور پی ٹی آئی کے فوکل پرسن حسان نیازی اسلام آباد سے گرفتار
- •پاکستانی ایٹمی پروگرام محفوظ، ہم مطمئن ہیں، امریکا
- •علی امین گنڈا پور کی پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ
- •اسلام آباد پولیس کے فاشزم کی مثال نہیں ملتی، عمران خان