انٹربینک مارکیٹ بند ہونے پر ڈالر کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
انٹربینک زرمبادلہ مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ایک امریکی ڈالر کی قیمت 168.94 روپے ہے۔
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 84 پیسے بڑھ گئی۔
رواں مالی سال کے 75 دنوں میں ڈالر 11.40 روپے بڑھ گیا ہے۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر آج 60 پیسے بڑھ کر 169.60 روپے پر پہنچ گیا۔