چین نے برطانوی بحری بیڑے کو خبردار کردیا

چین نے برطانوی شاہی بحریہ کے بحری بیڑے کے تائیوان جانے کی شدید مذمت کی ہے۔

چینی فوج کے مطابق برطانوی بحریہ کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ تائیوان آبنائے عبور کرے۔

چین کا کہنا ہے کہ برطانیہ کے اقدامات برے ارادوں کی نشاندہی کرتے ہیں۔

خبر رساں ایجنسی کے ذرائع کا دعویٰ ہے کہ برٹش رائل نیوی کے جنگی جہاز نے ویت نام جانے کے لیے یہ راستہ استعمال کیا۔

برطانوی بحریہ نے سب سے پہلے تائیوان کا بحری پاس عبور کیا۔

واضح رہے کہ تائیوان آبنائے چین اور تائیوان کے درمیان ایک تنگ سمندری راہداری ہے۔