ٹینس کی عالمی تنظیم ڈبلیو ٹی اے نے ٹینس اسٹار پینگ شوئی کے معاملے پر چینی حکومت کے رویے کے خلاف تمام ٹورنامنٹس معطل کردیئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈبلیو ٹی اے نے ٹورنامنٹس کی معطلی کا فیصلہ پینگ شوائی کے معاملے پر چینی رویے کے بعد کیا۔
خیال رہے کہ چینی ٹینس اسٹار پینگ شوئی نے سابق نائب وزیر اعظم پر جنسی زیادتی کا الزام لگایا تھا۔ کھلاڑی کے منظر عام سے غائب ہونے کے بعد امریکا سمیت ویمن ٹینس کی عالمی تنظیم نے بھی مطالبہ کیا تھا کہ پینگ شوئی کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق پینگ شوئی نے الزام عائد کیا تھا کہ سابق نائب وزیر اعظم ژانگ گاؤلی نے انہیں جنسی تعلقات قائم کرنے پر مجبور کیا۔
بریکنگ
- •اوکاڑہ یونیورسٹی اور قراقر م انٹرنیشنل یونیورسٹی میں تحقیقی اشتراک کا معاہدہ
- •انگور اڈہ: شدید فائرنگ کے تبادلے میں آئی ایس آئی کے بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی شہید
- •پاکستان ٹیم افغانستان سے T20 سیریز کھیلنے کیلئے آج دبئی روانہ ہوگی
- •اب وکٹ اٹھا کر بھاگو مت، مقابلہ کرو، فواد چوہدری
- •توہینِ عدالت کی درخواست پر عمران خان کو نوٹس جاری