چین، سعودی عرب اور ترکیہ کا بھارتی مقبوضہ کشمیر میں منعقدہ جی 20 اجلاس کا بائیکاٹ

خطے کی تین بڑی قوتوں ترکیہ، سعودی عرب اور چین نے بھارت کی میزبانی میں منعقد ہونے والے گریٹ 20 اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارت نے اجلاس کے لیے بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر میں جگہ مختص کی تھی، جو واضح طور پہ ایک متنازع خطہ ہے اور پاکستان اور چین دونوں کا اس خطے پر ملکیت کا دعویٰ ہے، جبکہ بھارتی ریاست مسلسل کشمیری عوام کے حقِ خود ارادیت کی دھجیاں بکھیر رہی ہے اور اقوام متحدہ تا حال اس تنازعے کا تصفیہ کروانے میں ناکام ہے۔

چنانچہ چین نے اجلاس کا واضح بائیکاٹ کر دیا جبکہ ترکیہ اور سعودی عرب نے بھی جی 20 اجلاس کے سلسلے میں ریجسٹریشن کروانے سے گریز کیا ہے۔

واضح رہے کہ یہ اجلاس 22 تا 24 مئی تک جاری رہے گا جس میں دنیا بھر کی 20 مستحکم معیشتیں ، ارجنٹائن، آسٹریلیا، برازیل ، کینیڈا ، چین ، فرانس، جرمنی ، انڈونیشیا، جاپان، جنوبی کوریا، میکسیکو، روس، سعودی عرب ، جنوبی افریقہ، ترکیہ ، برطانیہ اور یورپی یونین کو شرکت کرنا تھی۔

جبکہ جی 20 اجلاس میں بعض دیگر ممالک کو بھی خصوصی شرکت کی دعوت دی گئی تھی، جن میں بنگلہ دیش ، مصر، ماریشس، ہالینڈ ، نائیجیریا، اومان، سنگاپور، اسپین اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔