اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق چیف جسٹس آف پاکستان، جسٹس (ر) ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو ٹیپ سے ملکی سیاست میں ہلچل مچادی۔
جج ارشد ملک کی ویڈیو کے بعد چیف جسٹس (ر) ثاقب نثار کی آڈیو پر اپوزیشن نے سوالات اٹھادیے۔
حزب اختلاف کی سب سے بڑی جماعت ن لیگ نے آڈیو کا فارنزک کرانے اور معاملے پر وضاحت دینے کا مطالبہ کردیا۔
اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم نے آج کے اجلاس میں حتمی لائحہ عمل طے کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت اسلام آباد میں اجلاس جاری ہے، جس میں شہباز شریف اور مریم نواز آن لائن شریک ہیں۔
اجلاس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، سابق وفاقی وزراء احسن اقبال اور مریم اورنگزیب سمیت دیگر رہنما شریک ہیں۔
اپوزیشن اتحاد کے اجلاس میں لانگ مارچ فروری کے آخر یا مارچ کے آغاز میں کرنے سے متعلق سفارش پر فیصلہ بھی کیا جائے گا۔
اجلاس میں لانگ مارچ کے اختتام پر اسمبلیوں سے استعفے دینے اور رابطہ مہم کے تحت ملک بھر میں جلسے، مظاہرے اور پہیہ جام ہڑتال پر غور کیا جائے گا۔
اس سے قبل شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ آڈیو کلپ میں جو آواز ہے وہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی نہیں، کم از کم اب تو سزا ختم کردیں۔
بریکنگ
- •22 سال سزا کاٹنے والا عین رہائی والے دن جیل سے فرار ہوگیا
- •شاداب خان نے پرفارم نا کیا تو کپتان انہیں ڈراپ کر دیں گے، ذکاء اشرف
- •دو روز میں 44 ریفرنسز کا ریکارڈ اسلام آباد کی احتساب عدالتوں میں جمع
- •شوبز انڈسٹری میں بہت سارے لوگوں کو ہراساں ہوتے دیکھا، عفت عمر
- •قائد اعظم یونیورسٹی میں طلبہ یونین بحال کرنے کا فیصلہ