راولپنڈی(سپورٹس ڈیسک) پاکستان کے طیب اسلم نے چیف آف ایئر اسٹاف انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی، فرحان زمان کو فرنچ کھلاڑی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اسلام آباد میں جاری چیمپئن شپ میں مینز ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں طیب اسلم نے ہانک کانگ کے ٹسز کوان لاو کو شکست دےدی۔ دیگر میچز میں فرانس کے آگسٹہ ڈوسورڈ نے پاکستان کے فرحان زمان کو ہرا دیا۔
مصر کے مصطفیٰ السرٹی نے ہانگ کانگ کے ماکس لی کو شکست دی جبکہ ہانگ کونگ کے ہینری لونگ کو واک اوور کے ذریعے سیمی فائنل تک رسائی مل گئی۔ خواتین کے کواٹر فائنل میں مصر کی فیروز ابو الخیر نے سوئٹزر لینڈ کی نادیہ فائزر کو، مصر کی سلمہ الطیب نے ہموطن فراح مومن کوشکست دی۔ مصر کی نادین کتب نے پاکستان کی سعدیہ گل کو اور فرانس کی ماریہ اسٹیفن نے پاکستان کی نورالہدیٰ کو ہرادیا، مردوں اور خواتین کے سیمی فائنل کل کھیلے جائیں گے۔
بریکنگ
- •دورۂ سری لنکا کیلئے تمام کھلاڑی پُرجوش ہیں، بابر اعظم
- •کے الیکٹرک کا لائسنس منسوخ کیا جائے: حافظ نعیم الرحمٰن
- •ایئر پورٹس کی زمینوں پر قبضے، خواجہ سعد رفیق کا وزیرِ اعلیٰ سندھ سے رابطہ
- •عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں سے ووٹ کا حق لیے جانے کی ترمیم چیلنج کر دی
- •دعا زہرا کی عمر 15سے 16سال کے درمیان ہے، نئی میڈیکل رپورٹ میں انکشاف