پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان جاری دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ کی پہلی اننگز میں دوسرے دن کے اختتام پر بغیر کسی نقصان کے 145 رنز بنالیے ہیں جبکہ 185 رنز کا خسارہ باقی ہے۔ پاکستان کی جانب سے عابد علی نے 180 گیندوں پر 2چھکے اور 9 چوکوں کی مدد سے 93 رنز بنائے ہیں جبکہ عبدﷲ شفیق 52 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔
خیال رہے کہ بنگلادیش کے خلاف عبدﷲ شفیق نے ڈیبیو ٹیسٹ میں نصف سنچری بنائی، انہوں نے 154 گیندوں پر 2 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے نصف سنچری بنائی۔
خیال رہے کہ بنگلادیش پہلی اننگز میں 330 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ہے، بنگلا دیش نے میچ میں پہلے دن کے کھیل کے اختتام پر 4 وکٹ کے نقصان پر 253 رنز بنائے تھے جبکہ دوسرے روز کے کھیل میں میزبان ٹیم مزید 77 رنز بناسکی۔ بنگلا دیش کی جانب سے لٹن داس 114 اور مشفیق الرحیم 91 رنز بنا کر نمایاں کھلاڑی رہے جبکہ مہدی حسن 38 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کی طرف سے حسن علی نے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلا دیش کے 5 شکار کیے جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور فہیم اشرف نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ ساجد خان کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔
بریکنگ
- •22 سال سزا کاٹنے والا عین رہائی والے دن جیل سے فرار ہوگیا
- •شاداب خان نے پرفارم نا کیا تو کپتان انہیں ڈراپ کر دیں گے، ذکاء اشرف
- •دو روز میں 44 ریفرنسز کا ریکارڈ اسلام آباد کی احتساب عدالتوں میں جمع
- •شوبز انڈسٹری میں بہت سارے لوگوں کو ہراساں ہوتے دیکھا، عفت عمر
- •قائد اعظم یونیورسٹی میں طلبہ یونین بحال کرنے کا فیصلہ