چٹاکانگ ٹیسٹ: بنگلادیش 330 رنز پر ڈھیر، حسن علی کی 5 وکٹیں

اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک) شاہینوں کا پلٹ کر وار، بنگلا دیش کو 330 رنز پر آل آؤٹ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق چٹاکانگ کے دوسرے روز پاکستانی بولرز نے شاندار کارکردگی دکھائی اور بنگلا دیش کو بڑا اسکور کرنے سے روکنے میں کامیاب رہے۔اکستان کی جانب سے حسن علی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا، فہیم اشرف اور شاہین شاہ آفریدی نے 2، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، بنگلا دیش اپنے گذشتہ اسکور میں 76 رنز کا اضافہ کرسکی۔
بنگلہ دیش چٹاکانگ ٹیسٹ کے پہلے روز 49 رنز پر 4 وکٹیں گنوانے کے بعد سبنھلی، لٹن داس اور مشفیق الرحیم نے پانچویں وکٹ کی شراکت پر ریکارڈ 204 رنز بناکر اپنی ٹیم کو نہ صرف مکمل تباہی سے بچایا ساتھ ہی بڑا اسکور کرنے کی بنیاد بھی ڈالی۔لٹن داس 114 اور مشفیق الرحیم 91 رنز بناکر نروس نائینٹز کا شکار ہوئے تو پاکستانی بولرز نے بنگال ٹائیگرز کو جکڑ لیا اور وقفے وقفے سے ان کی وکٹیں حاصل کرتے رہے۔
لٹن داس اور مشفیق الرحیم کے آؤٹ ہونے کے بعد کوئی بھی بنگلا دیشی بیٹرز پاکستانی بولرز کے سامنے نہ ٹہر سکا، ٹیل اینڈرز مہدی حسن نے 38 رنز کی تیز اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے۔