راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے۔
پنجاب اسمبلی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات چوہدری شجاعت حسین کا وینٹی لیٹر اتار دیا گیا ہے، وہ ابھی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
پرویز الٰہی نے کہا کہ عوام کے مشکور ہیں جنہوں نے چوہدری شجاعت حسین کی صحت کے لیے دعا کی۔
اس موقع پر اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی نے ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو کے سوال پر جواب دینے سے گریز کیا۔
بریکنگ
- •اوکاڑہ یونیورسٹی اور قراقر م انٹرنیشنل یونیورسٹی میں تحقیقی اشتراک کا معاہدہ
- •انگور اڈہ: شدید فائرنگ کے تبادلے میں آئی ایس آئی کے بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی شہید
- •پاکستان ٹیم افغانستان سے T20 سیریز کھیلنے کیلئے آج دبئی روانہ ہوگی
- •اب وکٹ اٹھا کر بھاگو مت، مقابلہ کرو، فواد چوہدری
- •توہینِ عدالت کی درخواست پر عمران خان کو نوٹس جاری