اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب کے ضلع حافظ آباد کی تحصیل پنڈی بھٹیاں میں اے ٹی ایم کو کھول کر پیسے چوری کرنے کی سی سی ٹی وی وڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔
وڈیو میں دو ملزمان کو اے ٹی ایم میں ڈیوائس لگاکر پیسے چوری کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، ملزمان 45 منٹ تک اے ٹی ایم کیبن میں موجود رہے۔
پولیس کے مطابق ڈیوائس لگانے کے بعد اے ٹی ایم سے رقم نکلنے لگی، چوری کی گئی کل رقم 58 لاکھ روپے تھی۔
تھانا پنڈی بھٹیاں پولیس نے بینک مینیجر کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے، جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔
بریکنگ
- •نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کو عہدے سے ہٹانے کیلئے درخواست دائر
- •سعودی عرب اور کویت کے درمیان معاہدے کی توثیق
- •سائفر کیس:چیئرمین پی ٹی آئی، شاہ محمود قصور وار قرار، چالان خصوصی عدالت میں جمع
- •کوئٹہ، زیرِعلاج کانگو مریضوں کی تعداد 4 ہو گئی
- •نواز شریف نے2017 کے کرداروں کا احتساب خدا پر چھوڑ دیا، اسحاق ڈار