چترال میں پیراگلائیڈنگ میلہ یکم اکتوبر سے شروع ہو گا،ڈپٹی کمشنر

راولپنڈی(سپورٹس ڈیسک)سطح سمندر سے 12ہزار فٹ بلندی پر واقع اپر چترال کے سرسبز علاقے زینی میں پیراگلائیڈنگ کا شان دار میلہ یکم اکتوبر کوسجے گا۔چترال میں پیراگلائیڈنگ کا میلہ سجنے جا رہا ہے، اپر چترال کے علاقے زینی میں یکم اکتوبر سے 3اکتوبر تک پیراگلائیڈنگ کا میلہ سجے گا، جس میں ملک بھر سے پیراگلائیڈنگ کے شوقین افراد حصہ لیں گے۔سطح سمندر سے 12 ہزار فٹ بلندی پر واقع اپر چترال کے سرسبز علاقے زینی میں پیراگلائیڈرز اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں پہلی بار پیراگلائیڈنگ کے مقابلے منعقد ہو رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد علی نے صحافیوں کو بتایا کہ چترال میں پہلی بار یہ مقابلے منعقد ہونے جا رہے ہیں، جن میں شرکت کرنے کے لیے ملک بھر سے 59کھلاڑیوں نے اب تک رجسٹریشن کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ایشیا میں پیراگلائیڈنگ کے لیے یہ دوسری سب سے موزوں جگہ ہے۔