اسلام آباد(نیوز ڈیسک) چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں، نسلہ ٹاور تو گرایا جا رہا ہے لیکن جن لوگوں نے اسکی اجازت دی ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی، اگر ایس بی سی اے کو بم سے اڑا دیا جاتا تو پورے شہر سے غیر قانونی تعمیرات ختم ہو جاتی۔
کراچی کی احتساب عدالت کے باہر چیئرمین پاک سر زمین پارٹی مصطفیٰ کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں آڈیو ویڈیو لیک کا دور چل رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کیا ہمارے پاس کوئی ایسا سسٹم نہیں ہے کہ کسی کو غلط کام سے روک سکیں، ایسا کوئی عمل ہونا چائیے کہ کوئی غلط آدمی سسٹم کا حصہ نہیں بن سکے۔
مصطفیٰ کمال نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لوگ لیڈروں کا کردار معلوم کئے بغیر ووٹ کیوں دے رہے ہیں۔
چیئرمین پی ایس پی نے پی ڈی ایم سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ پیپلز پارٹی کو ساتھ لا کر انقلاب لانا چاہتے ہیں تو پھر کچھ نہیں ہوسکتا، جب تک اچھے لوگ اقتدار میں نہیں آئیں گے تو بہتری نہیں آسکتی۔
بریکنگ
- •نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کو عہدے سے ہٹانے کیلئے درخواست دائر
- •سعودی عرب اور کویت کے درمیان معاہدے کی توثیق
- •سائفر کیس:چیئرمین پی ٹی آئی، شاہ محمود قصور وار قرار، چالان خصوصی عدالت میں جمع
- •کوئٹہ، زیرِعلاج کانگو مریضوں کی تعداد 4 ہو گئی
- •نواز شریف نے2017 کے کرداروں کا احتساب خدا پر چھوڑ دیا، اسحاق ڈار