پی سی بی کی کوچنگ اسٹاف کی تلاش

اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے لیے نئے کوچنگ اسٹاف کی تلاش شروع کردی ہے، فیلڈنگ کوچ کے لیے بھی درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔

پی سی بی نے قومی ٹیم کے کوچز کے لیے اشتہارت جاری کردیا، پاکستان ٹیم کے لیے پانچ نئے کوچز کے تقرر کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پہلی بار پاکستان ٹیم کے ساتھ پاور ہٹنگ کوچ رکھنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

قومی ٹیم کے لیے ہائی پرفارمنس کوچ، بیٹنگ کوچ، بولنگ کوچ اور فیلڈنگ کوچ کے لیے بھی درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔

خیال رہے کہ مصباح الحق، یونس خان اور وقار یونس کے مستعفی ہونے کے بعد سے پی سی بی نے بیٹنگ اور بولنگ کنسلٹنٹس رکھے جبکہ ثقلین مشتاق کو عبوری ہیڈ کوچ لگایا تھا۔