پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے جی ایم کمرشل عمران احمد مستعفی ہوگئے۔ پی سی بی کے مطابق عمران احمد بورڈ میں 2 عہدوں پر کام کر رہے تھے ، ان کے پاس ہیڈ پی ایس ایل پلیئرز ایکوزیشن کی ذمہ داریاں بھی تھیں۔
کرکٹ بورڈ کے مطابق عمران احمد خان نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے، وہ دسمبر میں اپنی ذمہ داریاں مکمل کریں گے۔ واضح رہے کہ پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کے لیے معاملات کو ایک دو دن میں حتمی شکل دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، پی ایس ایل کی ڈرافٹنگ لاہور میں ہی کرانے اور پہلا مرحلہ 27 جنوری سے شروع کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔
چیئرمین پی سی بی رمیز راجا پی ایس ایل ایڈیشن 7 کے معاملات کے سست روی کا شکار ہونے پر ناخوش ہیں اور انہوں نے تمام معاملات کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی تھی۔
بریکنگ
- •نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کو عہدے سے ہٹانے کیلئے درخواست دائر
- •سعودی عرب اور کویت کے درمیان معاہدے کی توثیق
- •سائفر کیس:چیئرمین پی ٹی آئی، شاہ محمود قصور وار قرار، چالان خصوصی عدالت میں جمع
- •کوئٹہ، زیرِعلاج کانگو مریضوں کی تعداد 4 ہو گئی
- •نواز شریف نے2017 کے کرداروں کا احتساب خدا پر چھوڑ دیا، اسحاق ڈار