پی ایس ایل کے ساتویں سیزن کیلئے پشاور زلمی کی نئی کٹ منظرعام پر آگئی

اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک) پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے لیے پشاور زلمی کی نئی کِٹ منظرِ عام پر آگئی۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر موجود پشاور زلمی کے آفیشل اکاؤنٹ پر کٹ کی نئی تصویر اور ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں ٹیم کے کھلاڑیوں کو پی ایس ایل 7 کے لیے نئی کِٹ پہنے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔


پشاور زلمی کی جانب سے ٹوئٹ میں وہ لِنک شیئر کیا گیا جس پر کلک کرکے شائقین کرکٹ اپنے لیے نئی کِٹ خریدنے کا آرڈر دے سکتے ہیں۔


ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا گیا کہ ’پشاور زلمی کے شائقین کا انتظار ختم ہو گیا کیونکہ فرنچائز نے 27 جنوری سے شروع ہونے والے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے لیے نئی کِٹ کی نقاب کشائی کردی ہے۔‘ ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ویڈیو میں شعیب ملک، کامران اکمل، وہاب ریاض اور عثمان قادر کو دیکھا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کا ساتواں ایڈیشن 27 جنوری سے کراچی میں شروع ہوگا۔