اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک) بنگلا دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستان ٹیم نے 12 کھلاڑیوں کا اعلان کردیا ہے۔ چٹاگانگ میں کل سے شروع ہو رہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے بنگلا دیش کے خلاف اپنے 12 کھلاڑیوں کا اعلان کردیا ہے، دونوں ٹیموں کے مابین دو میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔ پہلا ٹیسٹ میچ پاکستانی وقت کے مطابق کل صبح 9 بجے ظہور احمد چوہدری کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ پہلے ٹیسٹ کیلئے پاکستان کے 12 رکنی اسکواڈ میں کپتان بابر اعظم اور نائب کپتان محمد رضوان کے علاوہ عبداللّٰہ شفیق،عابد علی، اظہر علی، فہیم اشرف، فواد عالم، حسن علی، امام الحق، نعمان علی، ساجد خان اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 4 دسمبر سے شیر بنگلا کرکٹ اسٹیڈیم ڈھاکا میں شروع ہوگا۔
بریکنگ
- •نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کو عہدے سے ہٹانے کیلئے درخواست دائر
- •سعودی عرب اور کویت کے درمیان معاہدے کی توثیق
- •سائفر کیس:چیئرمین پی ٹی آئی، شاہ محمود قصور وار قرار، چالان خصوصی عدالت میں جمع
- •کوئٹہ، زیرِعلاج کانگو مریضوں کی تعداد 4 ہو گئی
- •نواز شریف نے2017 کے کرداروں کا احتساب خدا پر چھوڑ دیا، اسحاق ڈار