پولیس نے رکن قومی اسمبلی صلاح الدین کو گرفتار کرلیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک) اسلام آباد پولیس نے پارلیمنٹ لاجز کے اندر آپریشن کرکے جے یو آئی ف کے رکن قومی اسمبلی صلاح الدین ایوبی کے لاج کا دروازہ توڑ دیا، جے یو آئی ف کے رہنما کامران مرتضیٰ پر تشدد کیا۔

پیپلز پارٹی کے رکن آغا رفیق سے بھی پولیس اہل کار گتھم گتھا ہوگئے،پولیس کے نقاب پوش اہل کار جے یو آئی کے ایم این اے صلاح الدین ایوبی کو بھی گرفتار کر کے لے گئے۔

جمعیت علماء اسلام کی رضا کار تنظیم انصار الاسلام کے دس سے بارہ کارکنوں کو بھی گرفتار کرلیا، جسے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ، انصار الاسلام کے رضا کار اپوزیشن ارکان کی سیکیورٹی کے لیے پارلیمنٹ لاجز پہنچے تھے ۔

انصار الاسلام کے کارکنوں کی جانب سے پولیس کے ساتھ مزاحمت کی گئی، پولیس نے سینیٹر کامران مرتضی پر بھی تشدد کیا، جبکہ پولیس جے یو آئی کے ایم این اے صلاح الدین ایوبی کو بھی گرفتار کر کے لے گئی۔

انصار الاسلام کے رضاکاروں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کرلیا گیا، پولیس نے مولانا جمال الدین اور مفتی عبداللّٰہ کو گرفتار کر لیا۔

آغا رفیع اللّٰہ کے ساتھ پولیس اہلکار گتھم گتھا ہوئے، مزیدنفری لاجز میں داخل ہوئی اور پولیس نے دروازہ توڑ کر آپریشن شروع کیا۔