افغانستان کے صوبہ پنج شیر میں طالبان اور شمالی اتحاد کے مذاکرات کامیاب رہے اور دونوں فریقوں نے امن پر اتفاق کیا۔
پنج شیر میں افغان طالبان اور شمالی اتحاد نے ایک دوسرے پر حملے نہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
افغان طالبان اور شمالی اتحاد کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔
چاریکر کے علاقے میں کچھ مسائل پر دونوں فریقوں کے درمیان بات چیت جاری ہے۔
افغان طالبان کمانڈر قاری فصیح الدین کی قیادت میں چند دنوں سے شمالی اتحاد کے گڑھ پنج شیر کا محاصرہ کیا ہوا تھا۔