کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر حکومت پنجاب نے 15 ستمبر تک لاہور سمیت صوبے بھر میں سرکاری اور نجی سکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس حوالے سے پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس نے اعلان کیا کہ صوبے میں سرکاری اور نجی سکول 15 ستمبر تک بند رہیں گے۔
یاد رہے کہ حکومت پنجاب نے پہلے 11 ستمبر تک سکول بند رکھنے کا اعلان کیا تھا۔
پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس نے اعلان کیا تھا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے صوبے میں سکول 6 سے 11 ستمبر تک بند رہیں گے۔
واضح رہے کہ پنجاب میں اب تک کورونا وائرس کے 410،463 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں ، جبکہ یہاں اموات کی کل تعداد دیگر صوبوں کے مقابلے میں زیادہ ہے جو کہ 12،171 تک پہنچ گئی ہے۔