پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف سوشل اینڈ کلچرل سٹڈیز کے زیر اہتمام تقریب

پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف سوشل اینڈ کلچرل سٹڈیز کی نیوٹریشن اینڈ ویل بینگ سوسائٹی نے ورک پلیس ہیلتھ اینڈ سیفٹی پرموشن کمیونٹی کے تعاون سے گزشتہ سال کی رپورٹ اور نئے سال کا کیلنڈر ڈائریکٹر شعبہ امور طلبا ڈاکٹر محمد علی کلاسراکو پیش کر دیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف سوشل اینڈ کلچرل سٹڈیز پروفیسر ڈاکٹر روبینہ ذاکر، ڈاکٹر نعمان، نیوٹریشن اینڈ ویل بیئنگ سوسائٹی کے ممبران اور طلبا و طالبات بھی موجود تھے۔

اپنے خطاب میں ڈاکٹر کلاسرا نے طلبا کی پریزنٹیشن اور معلوماتی اور صحت پر مبنی سرگرمیوں کے انعقاد پر طلبا، فیکلٹی اورانسٹیٹیوٹ کی کاوشوں کو سراہا۔ ڈاکٹر روبینہ ذاکرنے طلبا کی محنت کو سراہتے ہوئے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ ڈاکٹر نعمان علی نے مہمانوں کو خوش آمدیدکہا اور طلبا کی سرگرمیوں کا مختصر جائزہ پیش کیا۔ بعد ازاں ورک پلیس ہیلتھ اینڈ سیفٹی پرموشن کمیونٹی کے طلبا نے گزشتہ سال کی سرگرمیوں کے خلاصے کے ساتھ اپنے اہداف، مشن اور ویژن کا خاکہ پیش کیا۔