راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اب پنجاب کا ہر خاندان بھی صحت کارڈ سےسالانہ 10لاکھ روپے استعمال کرسکے گا۔
فواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا کہ اس گیم چینجر پروگرام سے اب کوالٹی علاج غریب اور متوسط طبقے کو میسر ہوگا، صحت، تعلیم اور چار بنیادی اشیاء آٹا، چینی،دال اور گھی پر بڑا ریلیف لا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دسمبر سے شروع ہوکر مارچ تک پورے پنجاب کو صحت کارڈ مل جائیں گے، عوام صحت کارڈ اپنی مرضی کے ڈاکٹر یا اسپتال میں استعمال کر سکیں گے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ سرکاری ہی نہیں پرائیویٹ ڈاکٹر اور اسپتال میں بھی اب علاج بلا معاوضہ میسر ہو گا۔
بریکنگ
- •نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کو عہدے سے ہٹانے کیلئے درخواست دائر
- •سعودی عرب اور کویت کے درمیان معاہدے کی توثیق
- •سائفر کیس:چیئرمین پی ٹی آئی، شاہ محمود قصور وار قرار، چالان خصوصی عدالت میں جمع
- •کوئٹہ، زیرِعلاج کانگو مریضوں کی تعداد 4 ہو گئی
- •نواز شریف نے2017 کے کرداروں کا احتساب خدا پر چھوڑ دیا، اسحاق ڈار