لاہور بورڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا۔
چیئرمین بورڈ پروفیسر مرزا حبیب کا کہنا ہے کہ 1 لاکھ 62 ہزار طلبا نے امتحان دیا، کامیابی کا تناسب98.1 فیصد رہا۔
چئیرمین انٹر بورڈ لاہور نے کہا کہ رواں سال کورونا کی وجہ سے صرف اختیاری مضامین لیے گئے، جو طلبا امتحانات میں غیر حاضر تھے ان کے امتحان لیے جائیں گے۔
پروفیسر مرزا حبیب نے کہا کہ 31 ہزار 353 طلبا نے اے پلس، 23 ہزار 737 طلبا نے اے گریڈ جبکہ29 ہزار 601 طلبا نے بی گریڈ حاصل کیا۔
ملتان تعلیمی بورڈ کے انٹرمیڈیٹ امتحانات میں 82 ہزار 870 طلباوطلبات نے شرکت کی، جہاں امتحانات میں کامیابی کا تناسب 98.64فیصد رہا۔
گوجرانوالہ تعلیمی بورڈ میں انٹر کے سالانہ امتحانات میں مجموعی طور پر 148560 امیدوار کامیاب قرار پائے اور کامیابی کا تناسب 98 اعشاریہ 81 فیصد رہا۔
بریکنگ
- •نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کو عہدے سے ہٹانے کیلئے درخواست دائر
- •سعودی عرب اور کویت کے درمیان معاہدے کی توثیق
- •سائفر کیس:چیئرمین پی ٹی آئی، شاہ محمود قصور وار قرار، چالان خصوصی عدالت میں جمع
- •کوئٹہ، زیرِعلاج کانگو مریضوں کی تعداد 4 ہو گئی
- •نواز شریف نے2017 کے کرداروں کا احتساب خدا پر چھوڑ دیا، اسحاق ڈار