پنجاب دھند اور اسموگ کی لپیٹ میں

پنجاب کے میدانی علاقے آج بھی دھند اور سموگ کی لپیٹ میں ہیں۔ کچھ عرصہ پہلے تک لاہور فضائی آلودگی کی وجہ سے دنیا میں پہلے نمبر پر رہا۔

فضائی آلودگی کے باعث کراچی دنیا میں چھٹے نمبر پر ہے جب کہ فیصل آباد لاہور سے بھی زیادہ آلودہ ہے۔

لاہور سے شیخوپورہ ہائی وے ایم ٹو اور ملتان خانیوال ہائی وے شدید دھند کے باعث بند کر دی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح کے وقت سموگ اور دھند میں اضافے کا امکان ہے۔