پنجاب حکومت عوام اور پینے کا صاف پانی

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک):گور نر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جیسے ہی فنڈز فراہم کر ے گی پنجاب بھر میں واسا اور ضلعی حکومتوں کے فلٹر یشن پلانٹس کی بحالی کا کام بھی شروع کرد یا جائے گا۔پنجاب آ ب پاک اتھارٹی اور این جی اوز مشتر کہ طور پر دسمبر 2021تک پنجاب کے 1.5ملین افراد کو پینے کا صاف پانی فراہم کردے گی۔یہ بات انہوں نے جمعہ کو یہاں پنجاب آب پاک اتھارٹی کے اشتراک سے مکمل ہونیوالے مزید 3فلٹر یشن پلانٹس کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چیئرمین پنجاب آ ب پاک اتھارٹی ڈاکٹر شکیل احمد،مسلم ہینڈ کے سید لخت حسین اور چیئر مین ٹیوٹا علی سلمان سمیت دیگر بھی موجود تھے۔گور نر پنجاب نے کہا کہ پنجاب آب پاک اتھارٹی پنجاب کے عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کا وعدہ پورا کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال دسمبر تک پنجاب میں آب پاک اتھارٹی کے 1500فلٹر یشن پلانٹس مکمل ہوجائیں گے جن کے ذریعے تقر یباً8ملین افراد کو پینے کا صاف پانی فراہم کیا جائے گا جبکہ اسی دوران این جی اوز کے تعاون سے 7ملین افراد کو بھی پینے کا صاف ملے گا ۔ انہوں نے کہا کہ آج پنجاب بھر کے شہر وں اور دیہاتوں میں بغیر کسی سیاسی تفر یق کے فلٹریشن پلانٹس لگائے جا رہے ہیں۔چوہدری محمدسرور نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان جب سے اقتدار میں آئے ہیں وہ صرف اور صرف عوام کو مہنگائی،بیروزگاری سمیت دیگر مسائل سے نجات دلانے اور ملک کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صحت انصاف کارڈ ،کسان کارڈ اور احساس پروگرام بھی وفاقی اور پنجاب حکومت کے تاریخی اقدامات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئی شک نہیں کہ پاکستان کو اس وقت بھی بہت سے چیلنجز درپیش ہیں جن سے نمٹنے کیلئے سب کو ملکر اپنا کام کر نا ہوگا اور انشا اللہ ہم پاکستان میں مسائل کو جڑوں سے ختم کر یں گے۔گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پاکستان کو درپیش چیلنجز سے نجات دلانے کیلئے ضروری ہے کہ پاکستان میں اداروں کو سیاسی مداخلت سے پاک کر نے کے ساتھ ساتھ انکو مضبوط بھی بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں تحر یک انصاف تمام اداروں میں سیاسی مداخلت کو مکمل طور پر پاک کر نے کی پالیسی پر گامزن ہے اور انشا اللہ عوام سے کیے جانیوالے وعدوں کے مطابق ہم ملک کو مضبوط اور خوشحال بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے ۔ گور نر پنجاب نے جوڈیشل کالونی اور ٹیوٹا لاہور کے مرکزی دفتر میں پنجاب آب پاک اتھارٹی کے اشترک سے فلاحی تنظیم مسلم ہینڈ اور رحمت آئی ہسپتال ٹائون شپ میں پنجاب آب پاک اتھارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر شکیل احمد کے تعاون سے مکمل ہونیوالے رحمت ٹرسٹ ہسپتال میں فلٹر یشن پلانٹس کا افتتاح کیا ۔