پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقے بھی دھند کی لپیٹ میں ہیں۔ شدید دھند کے باعث خانیوال عبدالحکیم سیکشن ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔
موٹروے پولیس کے مطابق ایم ون موٹروے کا صوابی سیکشن پہلے ہی کھلا ہوا ہے، اس سیکشن پر دھند چھائی ہوئی ہے۔
ٹریفک پولیس نے ڈرائیوروں سے کہا ہے کہ وہ سفر کرتے وقت محتاط رہیں۔
ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق نئی دہلی پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے اور لاہور سموگ کی وجہ سے دوسرے نمبر پر ہے۔
ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق آلودہ ہوا کے حوالے سے پاکستان میں بہاولپور پہلے اور کراچی نویں نمبر پر ہے۔
ماہرین صحت کا دعویٰ ہے کہ فضائی آلودگی کے باعث ملک بھر کے مختلف شہروں میں ناک، کان اور گلے کی بیماریوں میں اضافہ ہوا ہے۔