راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں 1098روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں22افراد جاں بحق جبکہ 696افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ485معمولی زخمی زخمیوں کو بروقت طبی امداد فراہم کرنے کے بعد فارغ کر دیا گیا۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد 64فیصد حادثات موٹر سائیکلز پر ہوئے۔ صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 486ڈرائیوز،48کم عمرڈرائیورز،584 مسافر اور133راہگیر شامل ہیں۔ صوبائی درالحکومت میں307 افراد متاثر ہوئے ، فیصل آبادمیں87حادثات میں 93 افراد اورملتان میںمیں 77 افراد متاثر ہوئے۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات میں 984مرد اور219خواتین شامل ہیں۔
بریکنگ
- •22 سال سزا کاٹنے والا عین رہائی والے دن جیل سے فرار ہوگیا
- •شاداب خان نے پرفارم نا کیا تو کپتان انہیں ڈراپ کر دیں گے، ذکاء اشرف
- •دو روز میں 44 ریفرنسز کا ریکارڈ اسلام آباد کی احتساب عدالتوں میں جمع
- •شوبز انڈسٹری میں بہت سارے لوگوں کو ہراساں ہوتے دیکھا، عفت عمر
- •قائد اعظم یونیورسٹی میں طلبہ یونین بحال کرنے کا فیصلہ