پریتی زنٹا اپنے جڑواں بچوں کیساتھ پہلی بار منظرِ عام پر

بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا نے اپنے جڑواں بچوں کے ساتھ پہلی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پریتی زنٹا نے اپنے جڑواں بچوں کے ہمراہ تصویر شیئر کی ہے جس میں اُنہوں نے اپنے ایک بچے کو گود میں لیا ہوا ہے۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں پریتی زنٹا بےحد خوش نظر آرہی ہیں جبکہ یہ تصویر ماں اور اولاد کے خوبصورت رشتے کی عکاسی کر رہی ہے۔

پریتی زنٹا نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’برپ کپڑے، ڈائیپرز اور بچے، مجھے یہ سب پسند ہے۔‘