وزیراعظم عمران خان کی ہدایات پر پاکستانی فضائیہ کاسی 130 طیارے امداد کے ساتھ کابل پہنچ گیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق سی 130 طیاروں کی جانب سے بھیجی گئی امداد میں 10 ٹن آٹا ، 1.5 ٹن گھی اور ادویات شامل ہیں۔
افغانستان میں پاکستانی سفیر منصور احمد نے کہا۔ افغانستان میں خوراک اور ادویات کی قلت ہے۔ ہم 26 ٹن امدادی اشیاء فراہم کریں گے
انہوں نے دنیا پر زور دیا کہ وہ مشکل وقت میں افغانستان کی مدد کرے۔
واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات نے امدادی سامان کے ساتھ ایک طیارہ کابل بھیجا ہے جس میں ادویات اور خوراک شامل ہے۔