پاکستان کالعدم ٹی ٹی پی کو اسلحہ سے پاک کرنے کا مطالبہ کرتا ہے ، وزیراعظم عمران خان نے ایک ترک ٹیلی ویژن انٹرویو میں کہا کہ پاکستانی حکومت طالبان کو غیر مسلح کرنے کے لیے بات چیت کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ افغان طالبان مذاکرات میں ثالث کا کردار ادا کر رہے ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ ٹی ٹی پی کے کچھ کالعدم گروہ حکومت سے بات کرنا چاہتے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم تحریک طالبان پاکستان کے کچھ گروپوں سے رابطے میں ہیں ، انہوں نے ہمیشہ کہا کہ افغانستان کے مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے ہتھیار ڈالے تو انہیں معاف کیا جا سکتا ہے جس کے بعد کالعدم ٹی ٹی پی عام شہریوں کی طرح زندگی گزار سکتے ہیں۔
وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ انہیں یقین نہیں ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہوں گے یا نہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ ٹی ٹی پی کے ساتھ مذاکرات افغان طالبان کے تعاون سے افغانستان میں ہو رہے ہیں۔