پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بیلسٹک میزائل شاہین ون اے کا کامیاب تجربہ کرلیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق میزائل تجربے کا مقصد ہتھیاروں کے نظام کے مخصوص ڈیزائن اور تکنیکی پہلوؤں کا از سر نو جائزہ لینا تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ڈی جی ایس پی ڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی نے میزائل تجربے کا مشاہدہ کیا۔
چیرمین نیسکام ڈاکٹررضاثمر،کمانڈرآرمی اسٹریٹیجک فورسزکمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمدعلی نے بھی مشاہدہ کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ ڈی جی ایس پی ڈی نے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں،انجینئرز کو مبارک باد دی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ڈی جی ایس پی ڈی نے سائنسدانوں، انجینئرز کی مہارت اور عزم کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق وزیر اعظم، مسلح افواج کے سربراہان کی سائنسدانوں اور انجینئرز کو کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔
بریکنگ
- •اوکاڑہ یونیورسٹی اور قراقر م انٹرنیشنل یونیورسٹی میں تحقیقی اشتراک کا معاہدہ
- •انگور اڈہ: شدید فائرنگ کے تبادلے میں آئی ایس آئی کے بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی شہید
- •پاکستان ٹیم افغانستان سے T20 سیریز کھیلنے کیلئے آج دبئی روانہ ہوگی
- •اب وکٹ اٹھا کر بھاگو مت، مقابلہ کرو، فواد چوہدری
- •توہینِ عدالت کی درخواست پر عمران خان کو نوٹس جاری