ذرائع کے مطابق 28 ماہ میں پہلی بار دونوں ممالک کے سفارت کاروں اور سفارتی عملے کو “مشن ویزا” جاری کیا گیا ہے۔ دو طرفہ سطح پر سفارتکاروں اور سفارتی عملے کو “مشن ویزا” جاری کیا جاتا ہے۔ اس سال 15 مارچ تک جمع کرائی گئی درخواستوں کے لیے پوسٹنگ ویزے جاری کیے گئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ پاکستان نے فراخ دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 33 بھارتی عہدیداروں کو ویزے جاری کیے جبکہ بھارت نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف سات پاکستانی حکام کو ویزے جاری کیے۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان مشاورت جاری ہے ، اور مزید ویزے اگلے ماہ جاری ہونے کی توقع ہے۔