راولپنڈی(سپورٹس ڈیسک) پاکستان اور بھارتی کرکٹ بورڈز کے سربراہان کے درمیان غیر رسمی ملاقات ہوگئی۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا اور صدر بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) سارو گنگولی کے درمیان غیر رسمی ملاقات ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق دونوں بورڈز کے سربراہان کے درمیان ملاقات ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) اجلاس کی سائیڈ لائنز پر ہوئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق رمیز راجا اور سارو گنگولی نے غیر رسمی ملاقات کے دوران ایشیا ئی کرکٹ کو فروغ دینے سمیت مختلف امور پر گفتگو کی۔
ذرائع کے مطابق دوران گفتگو سارو گنگولی نے رمیز راجا کو انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) کا فائنل دیکھنے کی دعوت بھی دی۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کی آج اے سی سی اجلاس کے بعد وطن واپسی شیڈول ہے۔
رمیز راجا نے اجلاس کے دوران بنگلادیش، سری لنکن اور ایمریٹس کرکٹ کے حکام سے بھی سائیڈ لائنز پر ملاقاتیں کی ہیں۔
بریکنگ
- •طاقتوروں کو این آر او دیا جائے گا تو ملک کا کوئی مستقبل نہیں، عمران خان
- •وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، پی ٹی آئی اور ق لیگ کا سپریم کورٹ رجوع کرنیکا فیصلہ
- •لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے، اسے تسلیم کرتے ہیں، عطا تارڑ
- •عدالتی فیصلے نے سیاسی بحران میں مزید اضافہ کر دیا: فواد چودھری
- •جرمن سفیر نے پاکستان کو ’خدا حافظ‘ کہہ دیا