پی سی بی نے سیریز ملتوی ہونے کی تصدیق کردی۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ سیریز افغانستان کرکٹ بورڈ کی درخواست پر ملتوی کی گئی ہے۔ لاجسٹک مسائل اور سری لنکا میں کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے نتیجے میں سیریز ملتوی ہوئی۔ سیریز کو 2022 میں دوبارہ شیڈول کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین میچوں کی ون ڈے سیریز ستمبر کے پہلے ہفتے میں سری لنکا میں شیڈول تھی۔