اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک) پاکستانی باکسر محمد وسیم کی ایک اور کامیابی۔ پاکستانی باکسر نے ڈبلیو ڈبلیو بی سی چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
فلائی ویٹ کیٹگری میں پاکستانی باکسر محمد وسیم کا مقابلہ ورلڈ نمبر 3 کولمبیئن باکسر رابر باریر سے ہوا۔ دونوں نے ایک دوسرے پر خوب مکے برسائے لیکن محمد وسیم کا پلڑا بھاری رہا۔ 12راؤنڈز پر مشتمل فائٹ کا متفقہ فیصلہ دیتے ہوئے ججز نے محمد وسیم کو فاتح قرار دیا۔محمد وسیم نے کہا فائٹ جیتنے پر خوش ہوں ۔ ورلڈ ٹائٹل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ کوشش ہے آگے بھی پاکستان کا نام روشن کروں۔
محمد وسیم نے کولمبیئن باکسر کو شکست دے کریئر کی 12 ویں فائٹ جیتی۔ محمد وسیم نے فتح کا جشن موسیقی پر رقص کرتے ہوئے منایا۔
پاکستان کے باکسر محمد وسیم نے کولمبیا سے تعلق رکھنے والے عالمی نمبر 3 باکسر کو شکست دینے کے بعد سوشل میڈیا پر پہلا پیغام بھی جاری کردیا۔ باکسر محمد وسیم نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنی تصویر شیئر کی جوکہ گزشتہ رات اُن کی شاندار فتح کے رِنگ میں لی گئی تھی۔محمد وسیم نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’گزشتہ رات ایک یادگار رات تھی۔‘ اُنہوں نے اپنی کامیابی پر اللّہ تعالیٰ کا شُکر ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’الحمداللّہ! میں دوسری بار ڈبلیو بی سی کا سلور چیمپئن بن گیا ہوں۔‘
باکسر محمد وسیم نے کہا کہ ’ڈبلیو بی اے اور ڈبلیو بی سی ورلڈ ٹائٹل کے لیے کوالیفائی کرنے پر خوش ہوں۔‘
بریکنگ
- •نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کو عہدے سے ہٹانے کیلئے درخواست دائر
- •سعودی عرب اور کویت کے درمیان معاہدے کی توثیق
- •سائفر کیس:چیئرمین پی ٹی آئی، شاہ محمود قصور وار قرار، چالان خصوصی عدالت میں جمع
- •کوئٹہ، زیرِعلاج کانگو مریضوں کی تعداد 4 ہو گئی
- •نواز شریف نے2017 کے کرداروں کا احتساب خدا پر چھوڑ دیا، اسحاق ڈار