اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک) پاکستانی باکسر عثمان وزیر اور آصف ہزارہ 15 دسمبر کو دبئی میں ورلڈ باکسنگ کونسل کے زیرِاہتمام میڈل ایسٹ ٹائٹل اور ایشین ٹائٹل کے لیے فائٹ کریں گے۔ دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستانی باکسرز عثمان وزیر اور آصف ہزارہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ فائٹ میں اپنے مدمقابل افریقی باکسرز کو شکست دیں گے۔ گلگت بلتستان کے عثمان وزیر 66 کلو گرام کیٹیگری کی ویلٹر ویٹ فائٹ میں تنزانیہ کے روسٹا سے میڈل ایسٹ ٹائٹل کے لیے ایکشن میں نظر آئیں گے۔ کوئٹہ سے تعلق رکھنے آصف ہزارہ 52 کلوگرام کیٹیگری کی سُپر فلائی فائٹ میں یوگینڈا کے بین نوسوبوگا کیخلاف رِنگ میں اتریں گے۔ دبئی میں دونوں باکسرز کوچ محبوب احمد نورزئی کے ساتھ 7 ہفتے سے ٹریننگ میں مصروف ہیں۔
ایشین چیمپئن پاکستانی باکسر عثمان وزیر اب تک 6 انٹرنیشنل فائٹس جیت چکے ہیں۔ گزشتہ سال عثمان وزیر نے اسلام آباد میں انڈونیشین باکسر کو شکست دیکر ایشین ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔
بریکنگ
- •شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی کرنے والا ہم میں سے نہیں ہوسکتا، مریم نواز
- •ہالی ووڈ کے بجائے ساؤتھ انڈین فلم سائن کرلوں گا، شاہد کپور
- •بلاول بھٹو نے میئر کراچی کے لیے مرتضیٰ وہاب کو امیدوار نامزد کردیا
- •باغ آزاد کشمیر، مریم نواز آج انتخابی جلسے سے خطاب کریں گی
- •محمد رضوان کا اپنی انگریز ٹیچر کو قرآن پاک کا تحفہ