پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیرِ صدارت پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جاری ہے، اجلاس تلاوتِ کلامِ پاک کے ساتھ شروع ہوا۔

اسپیکر اسد قیصر نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بتایا کہ بل پیش کرنے کی تحریک منظور ہو گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بل پیش کرنے کے حق میں 221 ووٹ اور مخالفت میں 203 ووٹ آئے ہیں۔

وزیرِ اعظم عمران خان ایوان میں پہنچ گئے، حکومتی ارکان نے ڈیسک بجا کر وزیرِ اعظم کا خیر مقدم کیا۔

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ایک گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا ہے۔