اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے امور خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم سے ٹیکس چوری کا سدباب ہوگا۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی تقریب سے خطاب میں شوکت ترین نے کہا کہ 30 لاکھ میں سے 10 لاکھ صرف ریٹرنز فائل کرتے ہیں، ٹیکس نہیں دیتے، تقریباً دو لاکھ افراد ٹیکس دیتےہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایف بی آر میں ٹیکنالوجی لانے سے ہراسانی کا بھی خاتمہ ہوجائے گا جبکہ ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم سے ٹیکس چوری کا سدباب ہوگا۔
مشیر خزانہ نے مزید کہا کہ وزیراعظم ہی نے ہدایت کی کہ ٹیکس کلیکشن میں ٹیکنالوجی کا استعمال کرنا ہے، ٹیکنالوجی کے ذریعے بتائیں گے کتنی آمدن ہے اور کتنا ٹیکس بنتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پوائنٹ آف سیل کا نظام بھی لارہے ہیں، چھوٹے تاجروں کو پوائنٹ آف سیل سے پریشانی کی ضرورت نہیں۔
بریکنگ
- •نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کو عہدے سے ہٹانے کیلئے درخواست دائر
- •سعودی عرب اور کویت کے درمیان معاہدے کی توثیق
- •سائفر کیس:چیئرمین پی ٹی آئی، شاہ محمود قصور وار قرار، چالان خصوصی عدالت میں جمع
- •کوئٹہ، زیرِعلاج کانگو مریضوں کی تعداد 4 ہو گئی
- •نواز شریف نے2017 کے کرداروں کا احتساب خدا پر چھوڑ دیا، اسحاق ڈار