اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان اور آل راؤنڈر شعیب ملک سیمی فائنل کیلئے فٹ قرار دے دیے گئے۔
پی سی بی اعلامیے کے مطابق میڈیکل پینل نے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اور آل راؤنڈر شعیب ملک کو سیمی فائنل کھیلنے کی اجازت دے دی، آسٹریلیا کے خلاف دونوں کھلاڑی ایکشن میں ہوں گے۔