اسلام آباد(شوبز ڈیسک):معروف اداکارہ وینا ملک تقریباً 7سال بعد ایک بار پھر طنز و مزاح کے پروگرام میں نظر آئیں گی۔وینا ملک نے اپنے ٹویٹر پیغام میں بتایا کہ وہ آن لائن پلیٹ فارم اردو فلکس پر ایک بار پھر طنز و مزاح کا پروگرام شروع کرنے جا رہی ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے بچوں کو وقت دینا چاہتی تھیں اس سے لیے کافی عرصے تک شوبز سے دور رہیں ۔واضح رہے کہ تقریباً 20 سال سے پاکستانی شوبز کا حصہ رہنے والی وینا ملک نے متعدد پاکستانی اور بالی وڈ فلموں میں کام کیا ہے وہ بہترین اداکارہ کا نگار ایوارڈ اور لکس سٹائل ایوارڈ بھی جیت چکی ہیں۔
بریکنگ
- •نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کو عہدے سے ہٹانے کیلئے درخواست دائر
- •سعودی عرب اور کویت کے درمیان معاہدے کی توثیق
- •سائفر کیس:چیئرمین پی ٹی آئی، شاہ محمود قصور وار قرار، چالان خصوصی عدالت میں جمع
- •کوئٹہ، زیرِعلاج کانگو مریضوں کی تعداد 4 ہو گئی
- •نواز شریف نے2017 کے کرداروں کا احتساب خدا پر چھوڑ دیا، اسحاق ڈار